تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی منظوری، سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری آگئی

تنخواہ فائل فوٹو تنخواہ

کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں سندھ کابینہ کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دیے جانے کی تصدیق کی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے کم از کم اُجرت 25 ہزار روپے کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ کابینہ نے نئے مالی سال 22-2021 کے ترقیاتی بجٹ پر بحث کے بعد منظوری دے دی ہے، نئے مالی سال کی ڈیمانڈ فارگرانٹس اورسپلیمنٹری گرانٹس پر دستخط کرکے منظوری دیدی گئی۔

install suchtv android app on google app store