کوئی دکاندار دکان کھولنا چاہتا ہے تو اسے ویکسین لگانا ہوگی: وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ اسکول کھولنا ہے تو تمام اساتذہ کو ویکسین لگانا ضروری ہے، کوئی دکاندار دکان کھولنا چاہتا ہے تو اسے ویکسین لگانا ہوگی۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جلد صوبے میں بحالی کی طرف جائیں گے اورپابندیاں ختم ہوں گی، سب کو ویکسینیشن کرانی چاہیے، جو سرکاری ملازمین ویکسین نہیں لگائیں گے ان کی تنخواہیں روکیں گے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام ویکسین لگانے کے بعد بھی ایس او پیز پر عمل در آمد کریں اور حکومت کی مدد کریں تاکہ بحالی کی طرف جائیں ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں کیسز زیادہ ہے مگر شرح کم ہوئی ہے،کراچی اتنا گنجان ہے کہ اس میں ایس او پیز پر عمل درآمد ممکن نہیں،وبا موجود ہے، ہمیں احتیاط جاری رکھنی ہیں، اگر اسکول کھولنا ہے تو تمام اساتذہ کو ویکسین لگانا ضروری ہے،اگر کوئی دکاندار دکان کھولنا چاہتا ہے تو اسے ویکسین لگانا ہوگی،ہم ریڈ لسٹ میں اس لیے ہیں کہ ہمارےیہاں ویکسینیشن نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ورکرز نے جس طرح کام کیا ہے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہم پولیس کو بھی 75 فیصد ویکسینیٹ کرچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹاسک فورس میں ہم مل کر متفقہ فیصلے کرتے ہیں، ٹاسک فورس میں پولیس رینجرز، ڈاکٹر اور سب موجود ہوتے ہیں،لوگوں کو اگر کوئی تکلیف ہو تی ہے تو اس کے لیے معذرت کرتا ہوں۔

install suchtv android app on google app store