سندھ حکومت کا رواں سال بھی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر معذوری کا اظہار

سندھ حکومت کا رواں سال بھی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر معذوری کا اظہار فائل فوٹو سندھ حکومت کا رواں سال بھی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر معذوری کا اظہار

سندھ حکومت نے رواں سال بھی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر معذوری کا اظہار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نےایک بار پھربلدیاتی الیکشن کرانے سے معذرت کرلی ہے، جس کے بعد قوی امکان ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد رواں سال بھی نہیں ہوسکےگا۔

اس حوالے سے ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ مردم شماری نتائج پر تحفظات ہیں بلدیاتی الیکشن نہیں کراسکتے،سی سی آئی کےمردم شماری پرفیصلےکےخلاف اپیل کرینگے۔

ذرائع سندھ حکومت نے موقف اپنایا کہ سندھ حکومت نے مردم شماری سے متعلق اپنا مؤقف الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پیش کیا اور مردم شماری کے حوالے سے اپنے اعتراضات پیش کیے۔

ذرائع سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ ہم ابھی بجٹ تیاریوں میں مصروف ہیں، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق تفصیلی جواب بعد میں دیاجائےگا۔

install suchtv android app on google app store