کورونا کے باعث نئی پابندیوں کا نفاذ، سندھ میں رات کو گھر سے باہر نکلنے پر پابندی

کراچی سمیت سندھ میں رات کو گھر سے باہر نکلنے پر پابندی فائل فوٹو کراچی سمیت سندھ میں رات کو گھر سے باہر نکلنے پر پابندی

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے رات 8 بجے کے بعد شہریوں کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی ہو گی۔

حکومت سندھ نے کورونا کے باعث نئی پابندیوں کا نفاذ کر دیا۔ کراچی، سکھر اور حیدرآباد سمیت صوبہ سندھ میں آج سے رات آٹھ بجے کے بعد شہریوں کے غیر ضروری باہر نکلنے پر پابندی ہو گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے گزشتہ روز کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود سرپرائز وزٹ کریں گے اور اگر خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی بھی ہو گی۔

گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گاڑیوں میں بھی لوگوں کو غیرضروری گھر سے نکلنے نہیں دیا جائے گا تاہم اسپتال یا ضروری کام کے لیے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔
مغرب کے بعد پارکوں کی لائٹیں بند کر دی جائیں گی جبکہ کاروبار کے اوقات صبح 5 بجے سے شام 6 بجے تک کر دیے گئے ہیں تاہم بیکریاں اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھولی جاسکتی ہیں۔ ڈیپارٹمنٹل اور سپر اسٹورز شام 6 بجے بند کرنا ہوں گے۔ جمعہ اور اتوار کو کاروبار مکمل بند رہے گا۔

install suchtv android app on google app store