شدید آندھی اوربارش سے سندھ کےمختلف علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم

 آندھی اوربارش فائل فوٹو آندھی اوربارش

شدید آندھی اوربارش سے سندھ کےمختلف علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔

آندھی اور بارش کے باعث سکھرالیکٹرک پاور کمپنی کے130 فیڈرزٹرپ کرگئے۔

ترجمان سیپکو کا دعویٰ ہے کہ 80 فیصدفیڈرزسےبجلی بحال کر دی گئی ہے بقیہ 20 فی صد کی بحالی کا کام جاری ہے ۔

خیرپوراورسکھر میں گرنے والے11 ہزارکےوی کےپولزکی بحالی کے لیے آج سے کام شروع کیا جائے گا، خیرپور، شکارپور، پیرجوگوٹھ اورگمبٹ میں بھی بجلی جلد بحال کی جائےگی۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی آندھی سے سائن بورڈ اور درخت اکھڑ گئے تھے، خوشاب میں تیز ہواؤں سے شو روم کا شیڈ کاروں پر گرگیا۔

install suchtv android app on google app store