اگر پہلی جون کو کوئی فیصلہ کرنا ہے تو 19 مئی کو اعلان کیوں کرتے ہیں؟ مرتضیٰ وہاب کا اسد عمر سے سوال

 مرتضیٰ وہاب فائل فوٹو مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے  ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر اسد عمر سے سوال کیا ہے کہ اگر پہلی جون کو کوئی فیصلہ کرنا ہے تو 19 مئی کو اعلان کیوں کرتے ہیں؟

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اِدھر شادی ہالز کھولنے کی بات کی، اُدھر بازاروں میں رش بڑھ گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ شہریوں سے کہتاہوں، آپ کیوں چاہتے ہیں کہ مشکل فیصلے ہوں؟ ہم معمول کی طرف جانا چاہتے ہیں، امریکا میں 70 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے، امریکا میں حالات معمول پر آرہےہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے، اگلے دو ہفتے اہم ہیں، نیپا پر اسپتال میں نوے فیصد وینٹی لیٹرز بھر ے ہوئے ہیں، سندھ حکومت عوام کے بہترین مفاد میں سخت فیصلے کرتی ہے، کورونا کیسسز بڑھنے پر سختی کرنا پڑتی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں فیصلے تاخیر سے ہوئے، ہم نے سندھ میں سخت فیصلےکرنے میں تاخیر نہیں کی۔

ان کا کہنا تھاکہ ماسک پہنیں، فاصلہ رکھیں، ویکسی نیشن کرائیں، آکسیجن ماسک کی تکلیف بہت زیادہ ہے۔

install suchtv android app on google app store