وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی اور حیدرآباد میں پابندیاں مزید سخت کرنے کی ہدایت

  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شہر قائد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد ہوگئی، وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں پابندیاں مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کرونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر صحت اور کابینہ اراکین سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ پیچوہو نے شرکا کو بتایا کہ کراچی میں گزشتہ 7 روز کے دوران کرونا مثبت کیسز کی شرح 10.42 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ حیدرآباد میں یہ شرح 14.52 فیصد تک پہنچ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.4 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.6 فیصد ہے، سکھر میں مثبت کیسز کی شرح 5.48 فیصد ہے۔

صوبائی وزیرصحت نے بتایا کہ ’ اپریل کے مہینے میں کرونا سے متاثرہ 154 مریض انتقال کر گئے‘۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور کمشنر کراچی کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کے احکامات جاری کیے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ’صوبائی وزرا شہر کا دورہ کریں اور ایس او پیز پر عمل درآمد میں مقامی انتظامیہ کی مدد کروائیں‘۔ مراد علی شاہ نے کراچی کے ضلع شرقی اور حیدرآباد میں ایس او پیز مزید سخت کرنے کے اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store