رحیم یار خان میں کورونا ٹیسٹ کے لیے لائے گئے دو ملزمان فرار

 رحیم یار خان میں  کورونا ٹیسٹ کے لیے لائے گئے دو ملزمان فرار فائل فوٹو رحیم یار خان میں کورونا ٹیسٹ کے لیے لائے گئے دو ملزمان فرار

رحیم یار خان میں کورونا ٹیسٹ کے لیے لائے گئے دو ملزمان شیخ زاید اسپتال سے ہتھکڑیوں سمیت فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کے دو ملزمان ریاض اور امان اللہ دریشک کو ہتھکڑیاں لگا کر کورونا ٹیسٹ کرانے کے لیے شیخ زاید اسپتال لایا گیا تاہم پولیس اہلکاروں کی مبینہ غفلت سے ملزمان ہتھکڑیوں سمیت فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کا تعلق راجن پور سے تھا اور وہ جسمانی ریمانڈ پر تھے، ملزمان موٹر سائیکل چوری اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

ایس ایچ اور تھانہ ائیر پورٹ کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

install suchtv android app on google app store