کورونا وائرس کی تازہ صورتحال کے بعد تمام اسکولوں کو بند کرنے کا حکم جاری

اسکول فائل فوٹو اسکول

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے صوبے میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال کے بعد 25 اضلاع میں تمام اسکولوں کو بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 5فیصد مثبت کیسز والے25 اضلاع میں تمام اسکولز بند کردیئے گئے ہیں اور وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر مراد راسکا کہنا ہے کہ پانچ فیصد سے زیادہ کورونا کیسز والے اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں، ان اضلاع میں نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء و طالبات ہفتے میں دو دن بھی اسکول نہیں آئیں گے، یہ فیصلہ طلبہ اور اساتذہ کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی کی ہدایت پر سرکاری اور نجی تعلیمی بند کر دیئے جائیں، 25اضلاع میں ایک سے12ویں جماعت کی تمام کلاسز بند رہیں گی۔

حکم نامے کے مطابق جن متاثرہ اضلاع میں اسکولوں کی بندش ہوگی ان میں لاہور، بہاول نگر، بہاول پور، بھکر،چکوال، ڈی جی خان ، فیصل آباد، گوجرانوالہ، حافظ آباد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جھنگ ، قصور، خانیوال ، خوشاب، لودھراں ، منڈی بہاوالدین ، ملتان ، اوکاڑہ اور پاکپتن، رحیم یارخان، راولپنڈی ، ساہیوال میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سرگودھا، شیخو پورہ، سیالکوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ بھی کورونا متاثرہ اضلاع میں شامل ہیں، ان تمام اضلاع میں اسکولوں کو تاحکم ثانی بند کردیا جائے۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہےکہ صوبے کے باقی 11اضلاع میں اسکول ایس او پیز کے مطابق کھلے رہیں گے

install suchtv android app on google app store