راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی لاگت میں مبینہ اضافہ، وزیر اعظم نے تحقیقات کا حکم دے دیا

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی لاگت میں مبینہ اضافے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ طور پر کچھ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حق میں دوبارہ حد بندی کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اطلاعات ملی تھیں کہ منصوبے کی لاگت میں 25 ارب روپے اضافہ کیا گیا،کچھ بااثر سیاستدانوں اور مفادپرست گروہوں کے کہنے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو فائدہ دینے کے لیے حدبندی تبدیل کی گئی۔

85 کلومیٹر طویل راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر پر ابتدائی تخمینہ 40 ارب روپے تھا، تحقیقات کی جائیں گی کہ کن وجوہات اور کس کےکہنے پر اصل منصوبہ تبدیل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات کی جائیں گی کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں تبدیلی سے کس کس کو فائدہ پہنچا، ماسٹر پلان میں غیرقانونی تبدیلی میں ملوث اہلکاروں پر ذمہ داری عائد کی جائے گی اور جو ماسٹر پلان میں تبدیلی میں ملوث ہوں گے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائےگی۔

install suchtv android app on google app store