چوہدری برادران کے خلاف انکوائری بند کرنے کی استدعا، احتساب عدالت نے نیب سے جواب طلب کر لیا

چوہدری برادران فائل فوٹو چوہدری برادران

احتساب عدالت نے چوہدری فیملی کے خلاف 3 مختلف انکوائریاں بند کرنے کے حوالے سے دائر ریفرنسز پر نیب کو 24 اپریل تک جواب جمع کرانےکی ہدایت کر دی۔

نیب کی جانب سےعدالت کو بتایا گیا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالے سے کی گئی ان انکوائریوں میں کوئی شواہد نہیں ملے۔

احتساب عدالت کےجج شیخ سجاد نے نیب کی جانب نے ریفرنس بند کرنے کی استدعا پر سماعت کی۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ اعوان نے بتایاکہ چوہدری برادران کے خلاف 3 مختلف انکوائریاں نیب میں زیر التوا تھیں، چوہدری شجاعت حسین پر بطور وفاقی وزیر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام تھا۔

حافظ اسداللہ اعوان کے مطابق پرویز الٰہی پر بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام تھا جب کہ پرویز الٰہی پر بطور لوکل گورنمنٹ منسٹر غیر قانونی تعیناتیوں کا بھی الزام تھا لیکن دوران تفتیش شواہدنہیں ملے۔

خیال رہے کہ 19 جنوری 2021کو چیئرمین نیب نے تینوں انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی تھی۔

install suchtv android app on google app store