پنجاب حکومت کا ایس او پیز کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا فیصلہ

میٹروبس سروس فائل فوٹو میٹروبس سروس

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق میٹروبس، میٹروٹرین،اسپیڈو بس سمیت تمام پبلک ٹرانسپورٹ بحال کیا جا رہا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز کے تحت بحال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے لاہور سمیت صوبے کے 9 شہروں میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی تھی۔

لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن دیگر شہروں میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی، اُن میں راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ بھی شامل تھے۔

install suchtv android app on google app store