حکومت کی ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کامیاب، لاہور دھرنا ختم کرنے کا اعلان

ٹی ایل پی کا لاہور دھرنا فائل فوٹو ٹی ایل پی کا لاہور دھرنا

قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے پر کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے لاہور کے مرکزی دھرنے سمیت ملک بھر میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

حکومت کی جانب سے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے متعلق قرارداد قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کرنے پر تحریک لبیک نے لاہور کے مرکزی دھرنے کو بھی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

قبل ازیں رات گئے ٹی ایل پی نے ملک بھر کے دھرنے ختم کرکے صرف لاہور کا دھرنا جاری رکھنے کا کہا تھا۔

دھرنا ختم کرنے کا اعلان کالعدم تنظیم کے رہنما شفیق امینی اور شوریٰ کے دیگر ارکان نے کیا۔ شفیق امینی نے کہا کہ حکومت نے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرکے وعدہ پورا کیا جب کہ دیگر معاملات میں بھی مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

دریں اثنا حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد اب سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد رضوی کو جلد ہی رہا کردیا جائے گا۔

 

 

install suchtv android app on google app store