عدالت نے شریف خاندان کی زمین کے انتقال کی منسوخی سے پنجاب حکومت کو روک دیا

 عدالت نے  شریف خاندان کی زمین کے انتقال کی منسوخی سے پنجاب حکومت کو روک دیا فائل فوٹو عدالت نے شریف خاندان کی زمین کے انتقال کی منسوخی سے پنجاب حکومت کو روک دیا

پنجاب حکومت نے شریف خاندان کی رائیونڈ رہائش گاہ کی 127 کنال زمین کا انتقال منسوخ کردیا، تاہم سول کورٹ لاہور نے حکومت پنجاب کو کارروائی سے روک دیا۔

ذرائع بورڈ آف ریونیو کے مطابق تحصیل رائے ونڈ کے موضع مانک میں واقع یہ اراضی شریف خاندان کے مرکزی گھر کا حصہ ہے۔ ُپنجاب حکومت نے شریف خاندان کی 127 کنال اراضی کا انتقال منسوخ کرکے رقبہ بحق سرکار ضبط کیا اور زمین پنجاب حکومت کے نام ٹرانسفر کردیا ہے۔

ذرائع بورڈ آف ریونیو نے دعویٰ کیا ہے کہ اراضی محکمہ اوقاف کی ملکیت تھی لیکن اس کا ریکارڈ تبدیل کر کے زمین شریف خاندان نے اپنے نام منتقل کروائی ہے۔

مزید پڑھیں: زرداری اور شریف خاندان نے سیاسی جماعت کو اپنے دھندے کیلئے استعمال کیا، مراد سعید

دوسری جانب شریف خاندان کو رائیونڈ زمین کے انتقال کی منسوخی پر حکم امتناع مل گیا، سول کورٹ لاہور نے حکومت پنجاب کو کارروائی سے روک دیا اور 27 اپریل کو فریقین کو متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت کا دعویٰ ہے کہ شریف خاندان نے اوقاف کی زمین پر قبضہ کررکھا ہے، پنجاب ریونیو ڈیپارٹمنٹ کسی بھی وقت زمین کا مبینہ قبضہ چھڑانے کے لیے کارروائی کرسکتا ہے جب کہ پنجاب حکومت نے رائیونڈ میں زمین منسوخی کا عمل خفیہ رکھا ہوا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store