لاہور میں کورونا سے اموات کی شرح میں خطرناک اضافہ، لاک ڈاؤن کی سفارش

لاہور میں کورونا سے اموات کی شرح میں خطرناک اضافہ، لاک ڈاؤن کی سفارش فائل فوٹو لاہور میں کورونا سے اموات کی شرح میں خطرناک اضافہ، لاک ڈاؤن کی سفارش

صوبہ پنجاب کا دارالحکومت کرونا وائرس کی آمجگاہ بن گیا، لاہور میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کرونا وائرس کی صورتحال سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب کے 8 شہروں میں 15 روز کےلیے لاک ڈاؤن کی سفارش تیار کرلی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حالات دیگر صوبوں سے مختلف ہیں اور لاہور میں کرونا کے کیسز اور اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

لاہور میں کرونا سے اموات کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے اور کئی روز سے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح بھی 19 فیصد سے زائد آرہی ہے۔

صوبہ پنجاب کی ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عوام نے احتیاط نہیں برتی تو آخری آپشن لاک ڈاؤن ہوگا۔

install suchtv android app on google app store