کورونا وائرس, محکمہ صحت کا ٹیچنگ اسپتالوں میں چار امراض کے علاج بند کرنے کا اعلان

کورونا فائل فوٹو کورونا

کورونا وائرس کی روک تھام اور طبی سہولیات میں اضافے کے لیے محکمہ صحت پنجاب نے صوبے کے 7 بڑے اضلاع کے ٹیچنگ اسپتالوں میں چار امراض کے علاج کی سہولت فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میڈیکل ایجوکیشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ناک کان و گلے کے مریضوں کو 10 روز تک علاج کی سہولت دستیاب نہیں ہو گی، امراض چشم، جلد اور دانت کے مریضوں کو بھی علاج کی سہولت دستیاب نہیں ہو گی، متعلقہ مریضوں کے معمول کے آپریشن بھی 10روز کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چار شعبوں کے ڈاکٹرز اور طبی عملےکو کورونا مریضوں کی دیکھ بھال پر مامور کر دیا گیا ہے۔

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میڈیکل ایجوکیشن کے مطابق جن 7 اضلاع میں سہولیات بند کی گئی ہیں ان میں لاہور، راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور ملتان شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store