ہمارا سب سے بڑا چیلنج مہنگائی کو قابو کرنا ہے، شاہ محمود قریشی

ہمارا سب سے بڑا چیلنج مہنگائی کو قابو کرنا ہے، شاہ محمود قریشی فائل فوٹو ہمارا سب سے بڑا چیلنج مہنگائی کو قابو کرنا ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج مہنگائی کو قابو کرنا ہے۔شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج منہگائی کو قابو کرنا ہے جبکہ حکومت نے رمضان بازاروں کو سہولت بازار کی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں عوام کے لیے سہولیات فراہم کریں گے اور 29 مارچ کو اختیارات سلب کرنے والا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔ روپیہ اب مستحکم ہونا شروع ہو گیا ہے اور روپے کی بہتری سے امپورٹڈ اشیا کی قیمتوں پر فرق پڑے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے گزشتہ روز لاہور میں جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم جلد ملتان اور بہاولپور میں سیکرٹریٹ کا بنیاد رکھیں گے اور سیکرٹریٹ کے لیے 70 کروڑ روپے ریلیز ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے فی الفور فنڈز کے اجرا کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مافیاز کا مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے اور وزیر اعظم مہنگائی پر ہر ہفتے بریفنگ لیتے ہیں۔ وزیر اعظم نے رمضان پیکج کے لیے اربوں روپے کی گرانٹ منظور کی ہے۔

install suchtv android app on google app store