کل سے پنجاب بھر میں 85 روپےفی کلو چینی ملنی چاہیے، شہزاد اکبر

شہزاد اکبر فائل فوٹو شہزاد اکبر

مشیر داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت15روپےفی کلوچینی ‏پرسبسڈی دےرہی ہے کل سے صوبے میں 85 روپےفی کلو چینی ملنی چاہیے۔

شہزاداکبر نے کہا کہ عدالت نے ‏متعددبارحکومت کوچینی کی قیمت طےکرنےکاکہا اس بارحکومت نےخودچینی کی قیمت مقرر کی ‏ہے پوری کوشش کریں گےکہ چینی مقررکردہ قیمت میں ملے۔

شہزاداکبر نے کہا کہ جہانگیرترین کیخلاف کارروائی کسی کےکہنےپرنہیں کی گئی، کوئی بھی کیس ‏ایسا نہیں جس میں کسی کوٹارگٹ کوکیاگیاہو، کسی اپنےسےسوال کرناتکلیف دہ عمل ہوتاہے یہ ‏تاثردرست نہیں کہ حکومتی جماعت سےتعلق رکھنےوالےسےسوال نہ کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادائیگی ضمن میں ایف بی آرکو5سال کی تحقیقات کرنےکاکہاگیاتھا 3، 4 ‏شوگر ملز نے اسٹے لیا ہوا ہے اور دیگرپرٹیکس لگادیاگیاہے،18شوگرملزپرایف آئی اےکی جانب سے ‏مقدمات درج کیے گئے۔

مشیرداخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کاوژن ہےکہ بلاتفریق احتساب ہو، جس کسی ‏کولگتاہے اسکوٹارگٹ کیاجارہاہے وہ عدالت جائے سوالات کامطلب یہ نہیں وہ شخص مجرم ثابت ‏ہوگیا۔

install suchtv android app on google app store