بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج ، دفاتر کے تالے ہی توڑ دئیے

بلدیاتی  نمایندوں کا احتجاج ، دفاتر کے تالے ہی توڑ دئیے فائل فوٹو بلدیاتی نمایندوں کا احتجاج ، دفاتر کے تالے ہی توڑ دئیے

بلدیاتی حکومت کی بحالی کےلیے لاہور کے ٹاؤن ہال پر لارڈ میئر اور بلدیاتی نمایندوں نے احتجاج کیا اور اندر جانے کے لیے ٹاؤن ہال کے تالے توڑ دیے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بلدیاتی نمائندوں کا ٹاؤن ہال میں پہلا اجلاس ہوا جس کی صدارت لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے کی۔

اجلاس میں ڈپٹی میئر،چیئرمینوں اور ڈسٹرکٹ کونسل ممبرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

اس موقع پر انتظامیہ نے ٹاؤن ہال کی مرکزی عمارت کو تالے لگا دیے جس کے بعد بلدیاتی نمائندوں نے گراؤنڈ میں ہی اجلاس شروع کر دیا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور کی گئی۔

میڈیا سے گفتگو میں کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کا کہنا تھا کہ آئینی طور پر ادراے بحال ہو گئے ہیں مگر پنجاب حکومت جان بوجھ کر انہیں ٹاؤن ہال کا چارج نہیں دے رہی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ ٹاؤن ہال بند کرنے پر توہین عدالت کا مقدمہ دائر کریں گے۔

اجلاس کے بعد بلدیاتی نمائندوں نے ٹاؤن ہال کو لگے تالے توڑ دیے مگر پولیس نے انہیں پیچھے دھکیل دیا۔

 

install suchtv android app on google app store