پب جی کے شوقین نوجوان نے گیم کا سین اصل میں دہراتے ہوئے فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک کردیا

پب جی کے شوقین نوجوان نے گیم کا سین اصل میں دہراتے ہوئے فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک کردیا فائل فوٹو پب جی کے شوقین نوجوان نے گیم کا سین اصل میں دہراتے ہوئے فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک کردیا

لاہور کے علاقے سوڈیوال میں تھانہ نواں کوٹ کی حدود میں پب جی کے شوقین نوجوان نے گیم کا سین اصل میں دہراتے ہوئے فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک کردیا۔ گھر والوں نے پب جی کھیلنے سے منع کیا تو ملزم نے پستول سے آن لائن گیم ہی کے انداز میں گھر والوں پر فائرنگ کرتے ہوئے اپنے بھائی، بھابھی اور ایک محلے دار کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے باعث شدید زخمی بھی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین شاہد اعظم اورجمیل کے مطابق پب جی کے شوقین نوجوان نے اچانک فائرنگ شروع کرتے ہوئے گھر سے باہر آ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم رانا بلال کی فائرنگ سے اس کی والدہ اور ایک بھائی شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزم پب جی کے علاوہ نشوں کا بھی عادی تھا۔

ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ کے مطابق ملزم نے بالکل گیم کی طرح سین دہرایا۔ یہ آئس کا بھی عادی تھا اور گھر میں جھگڑے کے بعد یہ قدم اٹھایا

واقعہ کے بعد ملزم نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کی تو اہل محلہ نے اسے پکڑ لیا اور پٹائی کردی۔ بعد میں پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو کل صبح تفتیشی پولیس کے حوالے کیا جایے گا۔

install suchtv android app on google app store