کورونا سے اموات، تدفین کیلئے خصوصی ایس اوپیز اختیار کرنے کی ہدایت جاری

کورونا مریض فائل فوٹو کورونا مریض

پنجاب میں کورونا سے فوت افراد کی تدفین کیلئے خصوصی ایس اوپیز اختیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ، کمشنر محمد عثمان نے کہا تدفین کے وقت ایس اوپیز پرعملدرآمد نہ ہونے سے وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے۔

کمشنر لاہور نے کورونا سے اموات اور تدفین سے وائرس پھیلاؤ کے پیش نظر ہدایات جاری کیں، جس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکو کورونا تدفین کیلئے ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کمشنر محمدعثمان کا کہنا ہے کہ تدفین کے وقت ایس اوپیز پرعملدرآمد نہ ہونے سے وائرس پھیلاؤ کا خدشہ ہے، ڈپٹی کمشنرز تمام اسپتالوں سے اموات کی روزانہ کی بنیاد پررپورٹ لیں اور تدفین کے وقت تمام متعلقہ ادارے موجود ہوکر ایس اوپیزپرعملدرآمدکرائیں۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنرلاہور نے شہر کے 18 اسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو خط لکھا ، جس میں کوروناسے مرنے والوں کی تدفین کے ایس او پیز پرسختی سےعمل کی ہدایت کی ہے۔

ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا ہے کہ کورونا سے مرنے والوں کی تدفین ایس اوپیز کے مطابق نہیں ہورہی تھی، جاری ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

خیال رہے پاکستان میں کوروناکے وار مزید شدید ہوتے جارہے ہیں ۔ تیسری لہرنےچوبیس گھنٹے میں مزید84 افرادکی جان لےلی، اب تک کوروناسےہلاکتیں چودہ ہزارچھ سوستانوے ہوگئیں۔

install suchtv android app on google app store