وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادار نے چنیوٹ کے لیے 10 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادار نے چنیوٹ کے لیے 10 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کر دیا فائل فوٹو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادار نے چنیوٹ کے لیے 10 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادار نے چنیوٹ کے لیے 10 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کر دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دورہ چنیوٹ کے دوران 10 ارب روپے کے ترقیاتی کاموں کے پیکج کا اعلان کیا اور کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے اور ہم پنجاب کی یکساں ترقی کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چنیوٹ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتا ح کر دیا ہے اور ہم پنجاب کے تمام اضلاع کو ترقیاتی پیکج دے رہے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ چنیوٹ اور فیصل آباد کیلئے 10 ارب کا پیکج دیا ہے جبکہ چنیوٹ کے لیے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج لے کر آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں چنیوٹ جیسے اضلاع کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا تاہم اب چنیوٹ کے حالات بھی بدلیں گے اور ترقی آئے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چنیوٹ کو بڑے شہروں کے برابر لائیں گے جبکہ پنڈی بھٹیاں چنیوٹ روڈ کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی سفارش کریں گے۔

install suchtv android app on google app store