اپوزیشن عناصر انتشارپھیلا کر ترقی کو روکنےکےدرپےہیں، عثمان بزدار

عثمان بزدار فائل فوٹو عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ اپوزیشن کی جانب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن عناصر انتشارپھیلا کر ترقی کو روکنےکےدرپےہیں، موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست کی رتی بھر گنجائش نہیں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ اپوزیشن ملکی مفادات کے مخالف ایجنڈے پر چل رہی ہے، پی ڈی ایم کو ملکی ترقی عزیز نہیں ، یہ ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کےسفر کےلئےٹیک آف کرچکا، معیشت درست ٹریک پر آچکی ہے، کرونا کےباوجود کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے۔

عثمان بزدار نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں، افراتفری نہیں، اپوزیشن عناصرانتشارپھیلا کر ترقی کو روکنےکےدرپے ہیں، موجودہ حالات میں افراتفری کی سیاست کی رتی بھر گنجائش نہیں۔

اپوزیشن کو خبردار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انتشار کی سیاست کرنے والوں کو قومی مفاد میں ہوش کےناخن لینےچاہئیں، پاکستانی عوام اب ناعاقبت اندیش عناصر کےجھانسے میں نہیں آئیں گے۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store