ملتان میں 200 بستروں پر مشتمل نیا اسپتال بنایا جائے گا, عثمان بزدار

عثمان بزدار فائل فوٹو عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ملتان میں 200 بستروں پر مشتمل نیا اسپتال بنایا جائے گا، کابینہ اسپتال کی منظوری دے چکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محمدندیم نے ملاقات کی۔ محمدندیم قریشی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔عثمان بزدار نے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسائل کے حل اور فلاح عامہ کی اسکیموں کیلئے جامع منصوبہ بنایاہے، دورے کرکےخودعوامی مسائل سےآگاہی حاصل کرتا ہوں، ملتان جنوبی پنجاب کااہم ترین شہر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملتان کےشہریوں کےلئےاربوں روپے کےمنصوبے دیے ہیں، ملتان میں 200بستروں پرمشتمل نیااسپتال بنایاجائےگا، پنجاب کابینہ اسپتال کی منظوری دے چکی ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اپوزیشن پھلتی پھولتی معیشت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہوں گے، عوام منفی سیاست کی بجائے ملک کو آگے بڑھتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں، ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی۔

install suchtv android app on google app store