رمضان شوگر مل کیس؛ شہباز شریف اور حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک توسیع

شہباز شریف اور حمزہ شہباز فائل فوٹو شہباز شریف اور حمزہ شہباز

احتساب عدالت میں رمضان شوگر مل کیس میں گواہ کا بیان قلمبند کرلیا گیا،عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں چار مارچ تک توسیع کردی۔

احتساب عدالت لاہور میں رمضان شوگر مل کیس پر سماعت ہوئی،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش کیا گیا، معاون وکیل امجد پرویز نے سماعت ملتوی کی استدعا کی۔

عدالت نے کہا کہ آپ کی درخواست پر پہلے بھی گواہ کا بیان قلمبند نہیں کیا جاسکا،امجد پرویز تو ہر دن ہائیکورٹ میں مصروف رہتے ہیں،عدالتی کارروائی آپ کے مطابق نہیں چل سکتی۔

عدالت نے کہا کہ کمرے میں رش کم کیا جائے،پہلے ہی کورونا کا خدشہ ہے،شہباز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں رہتی احتیاط کی زیادہ ضرورت ہے۔

شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی موجودگی میں گواہ کابیان قلمبند کرلیا گیا،عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں چار مارچ تک توسیع کردی۔

install suchtv android app on google app store