یوسف رضا گیلانی کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے احتساب عدالت میں ملاقات

 یوسف رضا گیلانی کی سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے احتساب عدالت میں ملاقات فائل فوٹو یوسف رضا گیلانی کی سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے احتساب عدالت میں ملاقات

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے احتساب عدالت لاہور میں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں سینیٹ الیکشن اور حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب پر بات چیت ہوئی۔ یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف کو شریک چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کا پیغام پہنچایا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف کو سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور ایاز صادق بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جب وزیراعظم تھا تو شہباز شریف وزیراعلیٰ تھے ہمارے اچھے تعلقات تھے، پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے شہبازشریف سےملاقات کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں کامیابی جمہوری قوتوں کی ہی ہوگی، ہم حکومت کو سرپرائز تو دے ہی چکے ہیں۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ حکومت نے میری نااہلی کیلئے کوششیں کیں، ضمنی انتخاباتمیں پی ڈی ایم کی کامیابی جمہوریت کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے جو ترمیم کررہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے، ہارس ٹریڈنگ کی مذمت کرتے ہیں، پی ڈی ایم ایک حقیقت ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا مشکور ہوں کہ مجھے سینیٹ کیلئے متفقہ امیدوار بنایا گیا، ہم حق پر ہیں اور حکومت کا کارنامہ سب دیکھ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور اختر مینگل سے بھی ملاقات کریں گے، ہم نے ماضی بھول کر آگے بڑھنے کی بات کی، میثاق جمہوریت کے لیے بھی ماضی میں اکھٹے ہوئے تھے آج بھی ساتھ ہیںل۔

install suchtv android app on google app store