جاتی امرہ اراضی کیس میں نیب نے مریم نواز کو طلب کر لیا

جاتی امرہ اراضی کیس میں نیب نے مریم نواز کو طلب کر لیا فائل فوٹو جاتی امرہ اراضی کیس میں نیب نے مریم نواز کو طلب کر لیا

قومی احتساب بیورو(نیب) نے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کو جاتی امرہ اراضی کیس میں طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب کی مریم نواز کو2مارچ صبح 11بجے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کےسامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

مذکورہ کیس میں نیب نے سابق ڈی سی لاہور نور الامین مینگل اور احد چیمہ کو بھی شامل تفتیش کر رکھا ہے۔

خیال رہے کہ نیب مریم نواز کی اراضی کے متعلق تفتیش کر رہا ہے۔ قومی احتساب بیورو لاہور نے مختلف موضع جات کی چودہ سو چالیس کنال اراضی کی رسیدیں مانگی ہیں۔

مریم نوازپر رائیونڈ میں خلاف قانون اراضی سستے داموں خریدنے کا الزام ہے۔ نیب نےمریم نوازسےایک ہزار440کنال اراضی پرجواب طلب کیا تھا۔

نیب نے مریم نواز سے پوچھا ہےکہ زمین خریدنے کیلئے رقم کہاں سے آئی۔ اراضی کی خریداری پرکتنا ٹیکس اورکتنی ڈیوٹی دی۔ ایک ہزار400کنال میں سےاگرکوئی زمین فروخت کی گئی تواسکی تفصیلات بھی فراہم کریں۔ بتایا جائے حاصل کی گئی زمین کس مقصد کےلیےاستعمال کی جارہی ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق رائیونڈاراضی کیس میں مریم نوازکے بعد نوازشریف اور ان کی والدہ شمیم بیگم کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store