فردوس عاشق اعوان کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

فردوس عاشق اعوان کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات فائل فوٹو فردوس عاشق اعوان کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہم خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنے شہدا کی قربانیوں کے مقروض ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امن و استحکام اور پاک فوج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ملاقات میں پاک افواج کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف بھی کیا گیا۔ میجر جنرل بابر افتخار اور معاون خصوصی نے دہشت گردی کو شکست دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنے شہدا کی قربانیوں کے مقروض ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store