کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی، حکومت نے عوام کو اب تک کی اچھی خبر سنا دی، جانیے تفصیلات

ملازمین فائل فوٹو ملازمین

حکومت نے کنٹریکٹ اور ورک چارج پر تعینات 50 ہزار ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملازمین کو سہولیات دینے کا حکم دے دیا ہے، پنجاب کے سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے محکمہ ریگولیشن کو احکامات جاری کر دیے گئے۔

محکمہ ریگولیشن نے احکامات ملنے کے بعد سرکاری محکموں سے رپورٹس لے کر سمری بھجوانے کی ہدایت جاری کی ہے، سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کی سمری کابینہ اجلاس میں رکھی جائے گی۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے ہر ممکن اقدام کرے گی، سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات میں انھوں نے کہا عوام کو ریلیف دینا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اور فرض بھی، صوبے کے عوام کا استحصال نہیں کرنے دوں گا۔

install suchtv android app on google app store