معذور ملازمہ پر تشدد، پولیس نے میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرکے حراست میں لے لیا

پولیس فائل فوٹو پولیس

پولیس نے دس سالہ معذور ملازمہ پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرکے حراست میں لے لیا۔

کمسن ملازمہ پر تشدد کی ایک اور داستان پنجاب کے شہر راولپنڈی میں رونما ہوئی جس میں مالکان نے معذور ملازمہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

تھانہ بنی کی پولیس کا کہنا ہے کہ بچی پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورونےبچی کو حفاظتی تحویل میں لیکر نگہداشت شروع کردی، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا کہنا ہے کہ ایک پاؤں سے معذور ثنا منظور ساہیوال کی رہائشی ہے، بچی کو نجی کمپنی کے ذریعے ہائیر کیا گیا تھا۔

ڈی ای او چایلڈ پروٹیکشن بیورو نے کہا کہ شہری نے ہیلپ لائن پر بچی پر تشدد اور چیخ و پکار کی اطلاع دی تھی۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ڈی او کا کہنا تھا کہ دس سال کی بچی سے 15 گھنٹے مسلسل کام لیا جاتا تھا۔

install suchtv android app on google app store