اینٹی کرپشن پنجاب نے سرگودھا ریجن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

اینٹی کرپشن پنجاب فائل فوٹو اینٹی کرپشن پنجاب

اینٹی کرپشن پنجاب نے سرگودھا ریجن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں 4581 کنال زمین واگزار کرائی گئی، جس کی مالیت3913.8 ملین روپے ہے۔

سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ڈویژن بھر میں محکمہ اوقاف کی190 کنال سرکاری زمین واگزار کرائی گئی، سرگودھاریجن سے محکمہ اوقاف کی واگزار زمین کی مالیت 101.82ملین روپے ہے، 7 شوگرملز کے خلاف انکوائریاں شروع کے بعد کروڑوں روپے ریکوری ہوئی، گزشتہ سال فلورملز سے 8ملین روپے ریکوری کی گئی۔

ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہرنفیس کا کہنا ہے کہ بدعنوان عناصر سے 6 کروڑ 13 لاکھ 50ہزارروپے ریکور کیے 1ارب 16کرڑو 2لاکھ 30ہزار 9سو63روپے بلاواسطہ ریکور کیے، اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے 20 چھاپوں میں7 لاکھ 26 ہزار روپے ریکور کیے، 2020میں 78مقدمات درج اور 62مقدمات پر جوڈیشل ایکشن کی منظوری ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے گزشتہ برس124 مقدمات حل کیے، اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے بدعنوانی میں ملوث 180 افراد کو گرفتار کیا، دریں اثنا بدعنوانی میں ملوث اسکیل 19 کے2، اسکیل 18 کے 9، اسکیل 17 کے 11، اسکیل 16کے 12 افسران گرفتار کیے گئے۔

install suchtv android app on google app store