فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے 19 تاریخ کو الیکشن کمیشن کے سامنے جا رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے 19 تاریخ کو الیکشن کمیشن کے سامنے جا رہے ہیں،عظمیٰ بخاری فائل فوٹو فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے 19 تاریخ کو الیکشن کمیشن کے سامنے جا رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت لاہور کو کراچی کی طرح کچرا کنڈی بنانا چاہتی ہے۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نےکہا کہ لاہور کو (ن) لیگ کو ووٹ دینے کی سزا دی جا رہی ہے، حکومت ایل ڈبلیو ایم سی کے معاملے میں حقائق کے منافی باتیں کر رہی ہے، ایل ڈبلیو ایم سی کے معاہدے میں شہباز شریف نے قوم کے 100 ملین روپے بچائے۔
انہوں نے کہا کہ اب قوم چور اور ڈاکو کا منترہ سننے کو تیار نہیں، آٹا، چینی اور ادویات سمیت دیگر چیزوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، قوم موجودہ حکمرانوں سے اب حساب مانگ رہی ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے 19 تاریخ کو الیکشن کمیشن کے سامنے جا رہے ہیں، عمران خان نے کہا تھا کہ تلاشی دو، اب تلاشی دینے کی باری پی ٹی آئی کی ہے۔

install suchtv android app on google app store