سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے، احسن اقبال

 سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے، احسن اقبال فائل فوٹو سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عثمان بزدار کی حکومت کی کارکردگی کی مثال آئی فون لے کر نوکیا 3310 دے دیا والی ہے۔احسن اقبال نے چونیاں میں (ن) لیگ کے ورکرز سے خطاب میں کہا کہ پی ڈی ایم اے کے پلیٹ فارم سے سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگی کارکنوں کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ جلد ہی عمران خان کی حکومت کو گھر جاتے دیکھیں گے، عمران کی حکومت نے پاکستان کے کسانوں اور مزدوروں کو بد حال کر دیا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاسپورٹ اور کرنسی کو قدر دلوانے کی بجائے بے حال کر دیا ہے، ملک کو دوبارہ اندھیروں میں دھکیلا جا رہا ہے، عمران حکومت کی پالیسیاں کشمیر کو پلیٹ میں رکھ کر دشمنوں کے حوالے کر دینے کے مترادف ہیں۔

install suchtv android app on google app store