پی ڈی ایم ملک کے گلی کوچوں میں دربدر رسوائی سمیٹ رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

پی ڈی ایم ملک کے گلی کوچوں میں دربدر رسوائی سمیٹ رہی ہے، فردوس عاشق اعوان فائل فوٹو پی ڈی ایم ملک کے گلی کوچوں میں دربدر رسوائی سمیٹ رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے کی باتیں کرنے والوں کی عقل استعفے دے چکی ہے، پی ڈی ایم ملک کے گلی کوچوں میں دربدر رسوائی سمیٹ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہوسِ اقتدار میں اندھی ٹوٹی فروٹی کے رنگوں پر مشتمل ٹوٹی پھوٹی پی ڈی ایم فضل الرحمٰن کی قیادت میں جھوٹ، جھوٹ اور صرف جھوٹ کو آخری سہارا مانتی ہے۔
عاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ملک کے گلی کوچوں میں دربدر رسوائی سمیٹ رہی ہے، دنیا پاکستانی معیشت کی معترف جبکہ فضل الرحمٰن اور اچکزئی افغانستان کے سحر سے نکل نہیں پا رہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفے کی باتیں کرنے والوں نے استعفے تو نہ دیے البتہ ان کی عقل استعفے دے چکی ہے۔

معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے اداروں، دوست ممالک اور پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق منفی پروپیگنڈا شکست خوردہ پی ڈی ایم کی مسلسل ناکامیوں اور عوام کی جانب سے ان کو ملے زخموں کا نتیجہ ہے۔

install suchtv android app on google app store