مولانا جتنی مرضی دھمکیاں دیں، نیب کو حساب دینا ہی پڑے گا: فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جتنی مرضی دھمکیاں دیں، نیب کو حساب دینا ہی پڑے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے غیور عوام پی ڈی ایم سیاست کو جڑ سے اکھاڑ چکے، کے پی کے عوام دو الیکشن میں اپنا فیصلہ پی ٹی آئی حق میں دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہزارہ کے عوام نے وزیراعظم پر اعتماد کرکے پی ڈی ایم کو جواب دے دیا، بلیک میلرز کی چیخیں قوم نے آج مالاکنڈ میں سنیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بینظیر کو انصاف کیوں نہیں ملا ، شہزادہ ، راجکماری اپنے والد سے پوچھیں، شہزادہ آج بھی بس آئیں بائیں شائیں کرتا رہا، اقتدار سے محروم ٹولہ کرسی کے لیے ٹکریں مارتا پھر رہا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ 11 کا ٹولہ ضمنی الیکشن میں اکیلی پی ٹی آئی کیخلاف رولا ڈالے گا، الیکشن میں حصہ، الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج، منافقت ہی منافقت ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیر فنڈز سے لاکھوں کی لسی پینے والے کشمیر کی آزادی کی بات کررہے ہیں، فضل الرحمان کل صوفی محمد کے ساتھ تھے آج ان کا نام تک نہیں لیتے، عمران خان پی ڈی ایم کی موروثیت کے زہر کا تریاق ہے۔

install suchtv android app on google app store