خواجہ آصف کی پارٹی چھوڑنے کے متعلق ایاز صادق کا اہم انکشاف

مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق

مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو پارٹی چھوڑنے کی وارننگ مل چکی تھی۔

لاہور میں نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے ایک ماہ قبل پارٹی لیڈر شپ کو آگاہ کر دیا تھا کہ انہیں مسلم لیگ ن چھوڑنے کی وارننگ دی گئی ہے۔

ایاز صادق کا کہنا تھا وقت آئے گا تو خواجہ آصف خود بتائیں گے کہ انھیں کس نے پارٹی چھوڑنے کا کہاتھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کہتے ہیں کہ 3 دہائیاں گزر چکیں اب جماعت نہیں چھوڑ سکتا۔

install suchtv android app on google app store