محمود اچکزئی کے بیان پر سینئر وزیرپنجاب کا غم وغصے کا اظہار

محمود اچکزئی کے بیان پر سینئر وزیرپنجاب کا غم وغصے کا اظہار File Photo محمود اچکزئی کے بیان پر سینئر وزیرپنجاب کا غم وغصے کا اظہار

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے محمود اچکزئی کے بیان پر شدید غصے کا اظہار کیا اور کہا محمود اچکزئی کا لاہور اور پنجاب دشمنی بیانیہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں صوبائیت کو ہوا دینا کسی طور قبول نہیں، اچکزئی نے مینارپاکستان پر زندہ دلان لاہور کی کھلم کھلا تضحیک کی، اہل لاہور کے خلاف الزام تراشی کسی سیاسی سوچ کا حصہ نہیں ہو سکتی، اچکزئی تاریخ مسخ نہ کریں، انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

سینئر وزیرپنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مخالفت میں اس حد تک جانا نا قابل فہم ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ محمود اچکزئی کے بیان پر پی ڈی ایم قیادت کو نوٹس لینا چاہیے، اپوزیشن ایشوز کی سیاست کرے، غیر ذمہ دارانہ بیان بازی نہیں، پنجاب اور لاہور کے خلاف بیانات دینے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اچکزئی مذموم ایجنڈے کی تکمیل کے لیے تمام حدیں پار کررہے ہیں، قوم پاکستانی پرچم تلے متحد ہے، انتشار کی کوشش ناکام ہوگی۔

install suchtv android app on google app store