چیئرمین نیب نے رانا ثنا اللہ کے خلاف جاری وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیے

 رانا ثنا اللہ فائل فوٹو رانا ثنا اللہ

قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

چیئرمین نیب نے رانا ثنا اللہ کے خلاف جاری وارنٹ گرفتاری پر دستخط کردیے۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف 9 نومبر کو وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

خیال رہے کہ رانا ثنا اللہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں۔

تازہ پیش رفت سے متعلق بتایا گیا کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف نیب کو 3 شکایتیں موصول ہونے کے بعدکارروائی کا آغاز کیا گیا۔

رانا ثناللہ کی درخواست ضمانت 16 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہے۔

install suchtv android app on google app store