راولپنڈی: کورونا کیسز میں اضافہ، مزید 12 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

راولپنڈی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن فائل فوٹو راولپنڈی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر راولپنڈی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے تحت شہر کے مزید 12 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

حکمنامے کے تحت جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے ان میں راولپنڈی ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی اورمرزاکالونی ٹینچ بھاٹہ شامل ہیں۔

راولپنڈی کے بلاک ڈی سیٹلائٹ ٹاوَن، نیومال پورسیونتھ روڈ اور شاہین ٹاؤن فیز2 میں بھی اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کیا گیا ہے۔

تحصیل ٹیکسلا سے لالہ رخ واہ کینٹ کا ایریا اورتحصیل گوجرخان سے برکی جدید کاعلاقہ بھی ہاٹ سپاٹ قراردیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے تحت ہاٹ اسپاٹ قرار دیے جانے والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن آٹھ دسمبر 2020 تک نافذ رہے گا۔

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store