کالے شیشوں والی گاڑی روکنا ٹریفک وارڈن کو مہنگا پڑ گیا

ٹریفک وارڈن فائل فوٹو ٹریفک وارڈن

پنجاب کے دارالحکومت میں کالے شیشوں والی گاڑی روکنا ٹریفک وارڈن کو مہنگا پڑ گیا۔

لاہور میں جیل روڈ پر ٹریفک وارڈن نے کار سوار کو روک کر کاغذات طلب کیے تو ڈرائیور نے وارڈن کے ساتھ بدتمیزی کی اور ٹکر مار کر اسے کار کے بونٹ پر گرادیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق جیل روڈ پر وسیم نامی وارڈن نے کالے شیشے والی گاڑی کو روک کر کاغذات طلب کیے تھے، ڈرائیور نے وارڈن کے ساتھ بدتمیزی کی اور ٹکر مار کر اسے گرا کر فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کار سوار وارڈن کو بونٹ پر بٹھا کر جیل روڈ پر زگ زیگ کرتے ہوئے سڑک پر پر گھماتا رہا اور پھر اسے بریک لگا کر گرادیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وارڈن وسیم کی مدعیت میں نامعلوم کار مالک کے خلاف تھانہ شادمان میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے، کار مالک کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store