کسٹم حکام کی کارروائی، اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

علامہ اقبال ائیر پورٹ فائل فوٹو علامہ اقبال ائیر پورٹ

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کپڑا اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے چینکنگ کے دوران مسافر کے سامان سے 240 قیمتی شالز برآمد کیں۔

ڈپٹی کلیکٹر آف کسٹم ثاقب وڑائچ نے بتایا کہ دبئی سے نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 417 کے ذریعے پاکستان آنے والی غیرملکی خاتون مسافر کے سامان سے فینسی اور مہنگے کپڑے پر بنی ہوئی قیمتی شالز برآمد ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ چیکنگ کے دوران دس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی شالز ضبط کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

دوسری جانب ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزوں پر عراق جانے والے 17 مسافروں کو ایجنٹس سمیت گرفتار کرلیاجبکہ اسی پرواز سے جعلی سفری دستاویزات پر ساوتھ افریقہ جانے والے بھی دو مسافروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق مجموعی طور پر ایف ائی اے امیگریشن نے 19 افراد کو گرفتارکیا۔

install suchtv android app on google app store