لاہور، انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے تھانے پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی

لاہور،  انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے تھانے پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی فائل فوٹو لاہور، انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے تھانے پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی

پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ نے تھانے پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور میں برکی روڈپر سیکیورٹی اہل کاروں کی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا ہے۔ ہلاک دہشت گرد سے خود کش جیکٹ اور 2ہینڈ گرینیڈ برآمد ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے شناخت پوچھنے پر حملہ آور نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مبینہ دہشت گرد تھانے پر خود کش حملہ کرناچاہتا تھا۔ بم ڈسپوزل کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جلد نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

نمائندہ ہم نیوز طلحہ سعید کے مطابق حملہ آور نے لاہور کے تھانہ برکی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس اہلکاروں حملہ آور سے شناخت دریافت کی جس پر دہشت گرد فائرنگ شروع کر دی۔ دہشت گرد کی لاش مرد خانے منتقل کر دی گئی ہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔

اس سے قبل اگست2020 میں بھی ایک سہولت کار کو گرفتار کیا تھا جس کا تعلق ایک کالعد م تنظیم سے بتایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے اسٹیشن کے قریب بارودی مواد سمیت خودکش حملہ آور کے انتظار میں تھا۔

install suchtv android app on google app store