پنجاب حکومت کا شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان بیٹے حمزہ شہباز فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان بیٹے حمزہ شہباز

پنجاب حکومت نے والدہ کے انتقال پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان بیٹے حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبہ پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کوپیرول پر رہا کیا جائے گا، پیرول پر رہائی قانونی و اخلاقی حق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ درخواست آنے پر پیرول پر فوری رہائی کی اجازت دے دی جائے گی جبکہ عطاتارڑ اور شریف فیملی کے عزیزو اقارب کو جیل میں ملاقات کی اجازت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور ہم سب ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر لندن میں انتقال کر گئی ہیں۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز اس وقت لاہور کی جیل میں قید ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store