لاہور کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کی سفارش

لاہورتقسیم فائل فوٹو لاہورتقسیم

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو بہتر انتظامی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور کو انتظامی بنیادوں پر تقسیم کرنے کے منصوبے کی تفصیلات کمشنر آفس کو موصول ہو گئی ہیں۔

منصوبے پر گزشتہ ایک سال میں سینئر بیوروکریٹس نے کام مکمل کیا ہے جسے شہر کی تمام اتھارٹیز کو بہتر طریقے سے کام کرنے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق منصوبہ جلد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کیا جائے گا جس کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان کی اجازت سے مشروط ہے۔

اس ضمن میں چیف سیکریٹری پنجاب نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی زیرصدارت کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو وسائل کے استعمال کے حوالے سے ورکنگ پیپر تیار کرے گی۔

ضلع لاہور کو بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب میں لاء اینڈ آرڈر اور ٹریفک کی صورتحال کو بہتر کرنے کے لئے تقسیم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق فیروز والہ کو لاہور کی چھٹی تحصیل بنانے جب کہ دو اضلاع بنانے کے بعد لاہور کی تین ،تین تحصیلیں بنانے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store