ضلع راولپنڈی میں مزید 92 افراد کورونا وائرس سے متاثر

کورونا وائرس راولپنڈی میں فائل فوٹو کورونا وائرس راولپنڈی میں

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے ضلع راولپنڈی میں مزید 92 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 92 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جو افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں.

ان میں سے 80 کا تعلق راولپنڈی سے ہے جب کہ 12 افراد دیگر اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔

اس سلسلے میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پوٹھوہارٹاوَن میں کورونا کے 21 کنفرم مریض ہیں جب کہ کینٹ میں 16 اورراول ٹاوَن میں 25 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گوجرخان سے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی تعداد تین ہے جب کہ ٹیکسلا میں 15 مریضوں کی موجودگی کنفرم ہے۔

اس حوالے سے بتایا ہے کہ ہولی فیملی اسپتال میں 33، بے نظیر بھٹو اسپتال میں تین اور ریڈ کریسنٹ میں چھ مریض کورونا سے متاثرہ زیرعلاج ہیں۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی میں 8 اور ہارٹس انٹرنیشنل میں کورونا کا ایک مریض زیرعلاج ہے۔

install suchtv android app on google app store