راولپنڈی میں کورونا کیسز میں اضافہ، 5 ہاٹ اسپاٹ علاقوں کو آج سے 10روز کیلئے سیل کرنے کا اعلان

راولپنڈی میں کورونا کیسز میں اضافہ، 5 ہاٹ اسپاٹ علاقوں کو آج سے 10روز کیلئے سیل کرنے کا اعلان فائل فوٹو راولپنڈی میں کورونا کیسز میں اضافہ، 5 ہاٹ اسپاٹ علاقوں کو آج سے 10روز کیلئے سیل کرنے کا اعلان

کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر 5 ہاٹ اسپاٹ علاقوں کو آج سے 10روز کیلئے سیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کورونا کےمر یضوں کی تعدادمیں غیرمعمولی اضافے کے بعد 5 ہاٹ اسپاٹ علاقوں کو آج سے 10روز کیلئے سیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہاٹ اسپاٹس میں سیکٹرسی فیز 1 ڈی ایچ اے، گلشن آباد ، اسٹریٹ10حالی روڈ،بلاک بی4مسلم ٹاؤن اوردیگرعلاقے شامل ہیں ، کوروناہاٹ اسپاٹ علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ، مارکیٹس،شا پنگ مالز،ریسٹورنٹس اور دفاتربندرہیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق کریانہ اسٹور، آٹاچکی کی دکانیں ، ڈیری شاپس،بیکری وگوشت کی دکا نیں ، پھل و فروٹ کی دکا نیں اور پیٹرول پمپس صبح9سےشام7بجےتک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ کلینکس،لیبا ر ٹریاں اور میڈیکل اسٹور24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

یاد رہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناکی صورتحال تشویشناک حدتک خراب ہوچکی ہے ، وفاقی ضلعی انتظامیہ نےکورونا کےحوالےسےخطرےکی گھنٹی بجادی ہے۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد کا کہنا تھا کہ اسلام آبادمیں کوروناصورتحال تیزی سےخراب ہورہی ہے، گزشتہ 2 ہفتےمیں کورونا کیسز آسمان کو چھورہے ہیں، اسلام آبادمیں تاحال3692کوروناکیسز،265اموات ہوچکی ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا کے 230 مریض زیرعلاج اور 37مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔

install suchtv android app on google app store