صوبہ پنجاب کے اہم شہر کورونا کے زد میں، اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش

صوبہ پنجاب کے ایک او اہم شہر کورونا کے زد میں، اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش فائل فوٹو صوبہ پنجاب کے ایک او اہم شہر کورونا کے زد میں، اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش

صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سمیت سات تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ ہیلتھ نے متاثرہ تعلیمی اداروں اور اطراف میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کردی ہے۔

ضلعی انتظامیہ محکمہ داخلہ پنجاب سے مشاورت کے بعد متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرے گی۔

گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماڈل کالج فاربوائز ایف 10/4 میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مزید تین کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد نے ماڈل کالج فار بوائز ایف 10/4 کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے فراش ٹاوَن میں قائم نجی میڈیکل کالج میں کورونا وائرس کے چار کیسز رپورٹ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماڈل کالج فار گرلز ایف 7/4 میں بھی دوبارہ کورونا کیسز رپورٹ کیے گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اب تک 67 تعلیمی اداروں کو دو یا دو سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کیا جا چکا ہے۔

install suchtv android app on google app store