پنجاب بھر میں 50 سستے سہولت بازاروں کا قیام

 پنجاب بھر میں 50 سستے سہولت بازاروں کا قیام فائل فوٹو پنجاب بھر میں 50 سستے سہولت بازاروں کا قیام

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 50 سستے سہولت بازاروں کا قیام کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سہولت بازاروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 840 روپے میں دستیاب ہے جب کہ 10کلو آٹے کا تھیلا 420روپے میں فراہم کیا گیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عام مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں مہیا کیا جا رہا ہے جب کہ سستے سہولت بازاروں میں صارفین کو چینی 85 روپے فی کلو مل رہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو عوامی فلاحی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے اور سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی ہے۔

ایوان وزیراعلیٰ میں بلدیات کی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کے بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پائیدار ترقی کیلئے پسماندہ علاقوں پر توجہ دی جائے۔

وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ غیر ترقی یافتہ علاقوں پر بھرپور توجہ دی جائے، پراجیکٹس پر کام تیز کیا جائے

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی طرف سے تحصیل، ضلع اور دیہات میں مسائل کے حل کیلئے تجویز کردہ منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت صحت کارڈ کے اجراء، صنعتی ترقی بالخصوص سیمنٹ کے شعبہ کی ترویج و ترقی کے بارے میں الگ الگ اجلاس بھی ہوئے۔

عمران خان نے صوبہ بھر میں صحت کارڈ کی مرحلہ وار فراہمی کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعطم کی موجودگی میں بنک آف پنجاب اور ریور اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان معاہدہ پر دستخط بھی ہوئے۔

install suchtv android app on google app store