پنڈدادنخان میں تیز رفتار ڈمپر مسافر وین سے ٹکرا گیا، آٹھ افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی

پنڈدادنخان ڈمپر مسافر وین سے ٹکرا گیا فائل فوٹو پنڈدادنخان ڈمپر مسافر وین سے ٹکرا گیا

پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق پنجاب کے ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان تیز رفتار ڈمپر مسافر وین سے ٹکرا گیا، جاں بحق ہونے والوں میں چھ خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔

حکام کے مطابق حادثہ کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا اور زخمی ہونے والے چھ افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جہلم کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مقامی انتظامیہ سے حادثے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہلم حادثے میں جاں بحق والے مرد و خواتین مزدور تھے، میں فیکٹری مالکان اور پنجاب حکومت دونوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ان خاندانوں کی مالی مدد کریں۔

install suchtv android app on google app store