پنجاب میں مبینہ پولیس مقابلہ، فائرنگ کی زد میں آکر ایک معصوم طالبہ جاں بحق

  • اپ ڈیٹ:
پنجاب پولیس فائل فوٹو پنجاب پولیس

لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر ایک طالبہ جاں بحق ہوگئی، جبکہ 3 ڈاکو پکڑے گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈولفن و پولیس ریسانس یونٹ کا ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہوا۔ تینوں ڈاکووؤں نے سمن آباد ملت پارک میں یکے بعد دیگرے وارداتیں کر کے فرار ہو رہے کہ ڈولفن فورس سے ان کا سامنا ہوا۔

پولیس ترجمان یاسین بٹ کے مطابق ڈولفن ا سکواڈ پی آر یو ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہا تھا کہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ڈولفن اسکواڑ نے تینوں ڈاکو گرفتار لیے اور بعد میں مقامی پولیس کے حوالے کر دیے۔

 لڑکی کو گولی کیس کی لگی، لواحقین پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں.

دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے مبینہ پولیس مقابلے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکو واقعہ کی تحقیقات اپنی نگرانی میں کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

آئی پنجاب پولیس نے احکامات جاری کیے ہیں کہ ڈی آئی جی آپریشنز تحقیقاتی رپورٹ جلد از جلد بھجوائیں۔

دوسری جانب سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں انتہائی 6 مطلوب ڈاکو مارے گئے۔

مبینہ پولیس مقابلہ لاڑکانہ میں کچے کے علاقے میں ہوا اور مارے گئے ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 اینٹی کرافٹ گنز، 4 جی، 3 جی اور ایک راکٹ لانچر برآمد ہوا۔

ایس ایس پی مسعود بنگش کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو پٹھان ناریجو اور اقبال ناریجو پر 10، 10 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ ڈاکوؤں کے دیگر ساتھیوں کے ساتھ پولیس مقابلہ بعد میں بھی جاری رہا۔

گزشتہ ماہ بھی 20 سے زائد مقدمات میں مطلوب ڈاکو دیدار عرف دیدو مارا گیا تھا۔ جس پر 10 لاکھ روپے کا انعام تھا۔

گزشتہ ہفتے فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کر کے بعد فرار ہو رہے تھے، جب پولیس تھانہ صدر نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا۔ ایک کلومیٹر دور پولیس اور ڈاکووں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔

install suchtv android app on google app store